یہ سن 2000 کی بات ہے ، کارگل جنگ ختم ہوئے کچھ ہی عرصہ گزرا تھا -اس جنگ نے پاکستان پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ، اس میں ایک گہرا اثر میڈیا کے حوالے سے بھی تھا -بھارتی میڈیا نے جس پرزور انداز میں بھارتی ہت دھرمی کا دفاع کیا تھا ، اس سے پاکستان میں شدید بے چینی پائی جاتی تھی - ہمارے پاس لے دے کر ایک پی ٹی وی تھا جس کی ویوور شپ پاکستان کے اندر ہی محدود تھی ، اس وقت کچھ میڈیا چینلز کی ضرورت محسوس ہوئی جو دنیا میں پاکستان کا موقف بہتتر انداز میں پیش کر سکیں ، چنانچہ قرعہ فال جنگ گروپ کے نام نکلا - اس طرح پہلا پرائیویٹ نیوز چینل جیو کے نام سے وجود میں آیا ، عام عوام کے لئے یہ ایک نیا تجربہ تھا ، خبروں کے حوالے سے گھٹن کا شکار عوام کے لئے بلاشبہ یہ ایک تازہ ہوا کا جھونکا تھا ، مجھے یاد ہے ملک میں کوئی بھی اہم واقعہ ہو جائے لوگ اخبارات کے ضمیموں کا انتظار کیا کرتے تھے - ایسے میں ایک چینل جو آپ کو 24 گھنٹے براہ راست خبریں سنائے کسی نعمت سے کم نہ تھا - پھر 2005 کا زلزلہ آ گیا جس میں میڈیا نے بلاشبہ اہم اور مثبت کردار ادا کیا ، میڈیا کے منفی کردار کا آغاز لال ،مسجد آپریشن سے ہوا ، گو کہ لال مسجد والے حق پر نہیں تھے لیکن ان کے ساتھ سلوک قانون کے مطابق ہونا چاہیے تھا ، میڈیا کے دباؤ میں آکر پرویز مشرف نے لال مسجد پر چڑھائی کر دی ، خیر یہ ایک لمبی بحث ہے - موجودہ صورتحال یہ ہے کہ نیوز چینلز کھمبیوں کی طرح اگ رہے ہیں ، جس کی وجہ سے کسی بھی خبر پر اعتبار کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے ، بھانت بھانت کی بولیاں بولتے ٹاک شوز ، عجیب و غریب قسم کے مرد و خواتین پر مشتمل اینکر نما مخلوق شام ہوتے ہی لوگوں کے گھروں میں ڈیرے ڈال لیتی ہے ،اس کے بعد کوئی سیاستدان، کوئی کھلاڑی ان کے شر سے محفوظ نہیں - یہ لوگ لوگوں کے کچن سے لے ان کے بیڈرومزاور واش رومز تک میں گھس جاتے ہیں ، اوپر سے خبروں پر بھارتی گانے اور فحش مناظر دکھا کر اپنے تئیں مزاح پیدا کرنے کی بھونڈی کوشش کی جاتی ہے -رہی سہی کثر ٹاک شوز میں آئے ہوئے شاہ سے شاہ کے وفادار سیاستدان پوری کر دیتے ہیں ،- ان چینلز کو شیف سے لے کر عالم دین تک کرایہ پر مل جاتے ہیں جو رمضان کے نام پر ٹرانسمیشن کے دوران لوگوں کی عزت نفس کو خشوع خصوع کے ساتھ پامال کرتے نظر آتے ہیں - غرض ایک سرکس کا ماحول بن جاتا ہے جس میں کان پڑی آواز تو کیا آنکھوں دیکھی تصویر بھی دکھائی نہیں دیتی -پیمرا نامی ایک ادارے کا وجود تو ہے مگر یہ ادارہ دکھائی نہیں دیتا ، ریاست کو بے شک ٹی وی پرگالیاں دے دی جائیں ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی - اگر ملک کے کسی حصے سے میڈیا کے کوڈ آف کنڈکٹ کی آواز سنائی دے تو سارے صحافی لٹھ لے کر میدان میں آجاتے ہیں اور یکظرفہ کردارکشی کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے -حقیقت میں یہ میڈیا ہیجان کی ایک اسی فیکٹری بن چکا ہے جس نے لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے -حکومت کو فوری طور پر ایک ضابطہ اخلاق ترتیب دینا چاہیے ورنہ انتہائی بھیانک نتائیج کے لئے تیار رہنا چاہیے-
Friday, 4 December 2015
تمہاری یاد
تمہاری یاد میری ہر گھڑی مہمان سی کیوں ہے
یہ دنیا اس درد سے انجان سی کیوں ہے
بہت سے لوگ میرے اطراف ہیں لیکن
یہ دل کی نگری ویران سی کیوں ہے
تیرے یادوں کے طوفاں تھم گئے کب سے
پھر یہ رت ساون کی بے ایمان سی کیوں ہے
محبت کرنا تو جان جوکھوں کا کام ہے
جدائی ہمیشہ سے آسان سی کیوں ہے
وہ شہر بے وفا تو ہم سے واقف ہے
وہ اجنبی سی لڑکی پھر انجان سی کیوں ہے
اہتمام ہے صدیوں کے پل کی خبر نہیں
سعید یہ دنیا بے سرو سامان سی کیوں ہے
یہ دنیا اس درد سے انجان سی کیوں ہے
بہت سے لوگ میرے اطراف ہیں لیکن
یہ دل کی نگری ویران سی کیوں ہے
تیرے یادوں کے طوفاں تھم گئے کب سے
پھر یہ رت ساون کی بے ایمان سی کیوں ہے
محبت کرنا تو جان جوکھوں کا کام ہے
جدائی ہمیشہ سے آسان سی کیوں ہے
وہ شہر بے وفا تو ہم سے واقف ہے
وہ اجنبی سی لڑکی پھر انجان سی کیوں ہے
اہتمام ہے صدیوں کے پل کی خبر نہیں
سعید یہ دنیا بے سرو سامان سی کیوں ہے
Tuesday, 1 December 2015
ایک اور دسمبر
اسے کہنا اک اور دسمبر بیت جائے گا
تمہاری جھیل سی آنکھوں میں
جو ملن کے خواب دیکھے تھے
سولہ دسمبر کو جو عذاب دیکھے تھے
انہیں تکمیل نہ ہوگی
زمانہ جیت جائے گا
اسے کہنا اک اور دسمبر بیت جائے گا
خزاں کے زرد پتوں نے
آنگن میں بسیرا کر لیا ہے اب
تمہارے ہجر کی راتوں کو
سویرا کر لیا ہے اب
غموں نے مستقل دل میں
ڈیرا کر لیا ہے اب
ہمیں تکمیل نہ ہوگی
زمانہ جیت جائے گا
اسے کہنا اک اور دسمبر بیت جائے گا
Subscribe to:
Posts (Atom)