1 جب بھی گھر آئیں تمام سوشل ایپس مثلا ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ سائن آوٹ کر کے آئیں
2 گھر پہنچتے ہی موبائل اگر چارج بھی ہو تو بیگم کو دیں اور چارجنگ پر لگانے کا کہیں، اس طرح بیگم آپکو نہایت شریف شوہر تصور کرے گی اور آپ پر شک نہیں کرے گی
3 بیگم کے ساتھ بیٹھ کر ڈرامہ ضرور دیکھیں لیکن کسی اداکارہ کی تعریف کرنے سے گریز کریں اور وقتاً فوقتاً بیگم کے ذوق کی تعریف بھی کرتے رہیں
4. موبائل پر آنے والے کسی بھی joke پر زیر لب مسکرانے سے ہمیشہ گریز کریں بلکہ با آواز بلند قہقہہ لگائیں
5 کوئی بھی خفیہ میسج یا کمنٹ کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ کی پشت دیوار کی طرف ہے بصورت دیگر بیگم صاحبہ پیچھے سے یہ کاروائی براہ راست دیکھ سکتی ہیں جو کہ آپ کی صحت کے لئے خاصا ہنی کارک بھی ہو سکتا ہے
6 بیگم کے پکائے ہوئے کھانے کی حتیٰ کہ بنائے گئے قہوہ کی بھی دل کھول کر تعریف کریں
7 کوئی بھی خفیہ ڈی ایم، انباکس، وٹس ایپ کرنے کے بعد نہ صرف ایپ کو اچھی طرح سے بند کریں بلکہ میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد کم از کم پانچ دفعہ تسلی کریں
8. ہر آدھے یا ایک گھنٹے کے بعد بیگم صاحبہ کا ( بغیر وجہ کے ) کہ شکریہ ادا کرنا نا بھولیں
9 دو موبائل زیر استمعال ہونے کی صورت میں کوئی بھی ایپ دونوں فونز پر بیک وقت سائن ان کرنے کی غلطی ہرگز نہ کریں ورنہ کسی دن ایک فون بھی غلطی سے گھر رہ گیا تو آپ کے کے کرتوت سامنے بھی آ سکتے ہیں اور باقی عمر آپکی محض اقوال زریں ٹویٹ کرتے بھی گزر سکتی ہے
10 خاتون خانہ اگر کسی خاندانی تقریب میں بمعہ بچوں کے اکیلی مدعو ہوں تو سجدہ شکر بجا لائیں لیکن دھیان رہے کہ اس کی بھنک زوجہ کو نہیں پڑنی چاہیے بلکہ رونی سی صورت بنا کر جلدی واپس آنے کا کہیں اس طرح نہ صرف وہ ہنسی خوشی جائیں گی بلکہ سکون سے پوری تقریب اٹیند کر کے واپس آئیں گی
