ان سے ملیے یہ ہیں مشہور عوامی لیڈر انکی ساری زندگی تھڑوں اور گلی محلوں کی سیاست کرتے گزری ہے گلی محلوں کی حالت زار تو یہ نہیں تبدیل نہیکر سکے مگر اپنے اندر پھپھے کٹنیوں والی کافی عادات شامل کر چکے ہیں لہزا کوئی بھی ملکی مسئلہ ہوان کی گریہ زاری شروع ہو جاتی ہے ابھی کل جماعتی کانفرنس کے زخم نہیں بھرے تھے کہ دورہ امریکہ آن پہنچا موصوف نے ایک سماجی ویب سائٹ پر وہ وہ شام غریباں بپا کی کہ خدا کی پناہ اس تعداد میں ری ٹویٹس کیں کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ دورہ کے اختتام تک موصوف کی انگل میں ایک آدھا فریکچر ہو چکا ہوگا -ٹھنڈی جگتیں مارنے میں تو عوامی لیڈر صاحب نوے کی دہائی سے ہی شہرت رکھتے ہیں ان دنوں خواتین کے بارے میں ان کا دیا جانے والا ایک شرمناک بیان اتنا مشہور ہوا کہ ان کا اپنا سر دن میں تین دفعہ شرم سے جھک جایا کرتا تھا ان ٹھنڈی جگتوں میں جدت اس وقت پیدا ہوئی جب انقلابی نونہالوں کے ساتھ ان کا اتحاد ہو گیا اس اتحاد کی وجہ سے نہ صرف موصوف سیٹ جیت گئے بلکہ اپنے آپ کو نئے سرے سے نوجوان بھی تصور کرنے لگے اب یہ عالم ہے کہ ٹویٹر پر بسنے والے لوگ آندھی میں آنے والے شاپروں سے نہیں ڈرتے جتنا ان کی ری ٹویٹس سے ڈرتے ہیں
No comments:
Post a Comment