Saturday, 19 October 2013

سوشل میڈیائی سفر

ایم آئی آر سی  اور ایم ایس این مسنجر سے شروع ہونے والا ہمارا سوشل میڈیائی سفر ٹویٹر پر پہنچنے کے بعد اس وقت بام عروج پر ہے شروع شروع میں تو ہم ٹویٹر پر ٹامک ٹوئیاں ہی مارتے رہے مگر آہستہ آہستہ ہم پر اسرار و رموز کھلتے گئے  پھر کچھ دوستوں نے ہمیں فالو بھی کرنا شروع کر دیا جن میں چند خواتین بھی تھیں گو کہ ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر تھی مگر ہمارے لئےیہ بھی بہت تھا ہماری ٹویٹری دکانداری اس وقت چمکی جب طاہر القادری اچانک ملکی سیاست میں آ دھمکے ان سیاست نہیں ریاست بچاؤ والے نعرے پر کی گئی ہماری ٹویٹس نے ریکاڈ توڑ بزنس کیا اور ہمارے فالورز بڑھتے ہی چلے گئے 

1 comment: