1 اپنی عزت اپنے ہاتھ ہوتی ہے ، یقین کریں اگر یہ اصول سوشل میڈیا استمعال کرتے ہوئے آپ اپنے اوپر لاگو کر لیں تو سمجھ لیں آپ وقت ضائع نہیں کر رہے بلکہ اپنے فالتو وقت کو کسی تعمیری کام میں لگا رہے ہیں
2 ایسے اکاؤنٹس کو فالو کریں جن کی ٹویٹس یا پوسٹس دیکھ کر آپ کو خوشگوار احساس ہو اور آپ کچھ سیکھ بھی سکیں ، سماجی رابطوں کے فورم زومعنی گفتگو اور فحش تصویریں شئیر کرنے کے لئے نہیں بنے
3 مذہب، مسلک ، ملک، افواج پاکستان کا مذاق اڑانے والے اکاؤنٹس کو ہرگز فالو نہ کریں اور توہین کرنے والوں کے تو پاس سے بھی مت گزریں بلکہ ایسے اکاؤنٹس کو بلاک کردیں
4 ٹویٹس یا سٹیٹس اپڈیٹ کرتے وقت اخلاق سے گری ہوئی حرکات سے اجتناب کریں آپ تو بھول جائیں گے لیکن آپ کے اسکرین شاٹس کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی محفوظ کر لے گا اور وقت آنے پر ان کا اشتہار بنا کر لگا دے گا اور آپ کے پاس سوائے شرمندگی کے کچھ بھی نہ بچے گا
5 حتی الوسیع کوشش کریں کے کسی کے ساتھ بھی مسلکی اور مذہبی بحث میں مت الجھیں
6 خواتین کا ہمیشہ احترام کریں اور ان کے ساتھ عزت سے پیش آئیں، یاد رکھیں مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں
6 اپنے نظریات سے اختلاف رکھنے والے سلجھے ہوئے لوگوں کو ضرور فالو کریں، ایسا کرنے سے نہ صرف آپکو تصویر کے دونوں رخ دیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملے گا
7 صحافیوں، اداکاروں ، اور کھلاڑیوں کو ضرور فالو کریں لیکن ان کی ٹویٹس اور تصاویر کو کوٹ کر کے گھٹیا کمنٹس کرنے سے گریز کریں
8 کبھی بھی کسی کے ساتھ اپنی زاتی معلومات شئیر نہ کریں ، یہ سوشل میڈیا ہے اور یہاں دوستیوں کی حیثیت پانی کے بلبلے سے زیادہ نہیں ہوتی
9 کبھی بھی سوشل میڈیا کو اپنی فرسٹریشن دور کرنے کا زریعہ مت بنائیں ایسا کرنے سے لوگوں کی نظر میں آپ ہی کی اہمیت کم ہوگی اور آپ کی بات کوئی بھی توجہ سے نہیں سنے گا
10 فنون لطیفہ، کھیل اور اسی طرح کے ہلکے پھلکے موضوعات کو موضوع گفتگو بنائیں، اس سے آپکی شخصیت پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے، نیز کسی کو بھی غدار یا کافر قرار دینے سے گریز کریں
بہت زبردست پازیٹیو سوچ ماشاءاللہ
ReplyDelete