Sunday, 29 March 2020

زمین کا باسی


میں زمین کا باسی یہ سطریں 28 مارچ سن 2020 کو تحریر کر رہا ہوں،  آج سے چند ہفتے قبل میں ایک انتہائی مصروف انسان تھا 
میرے پاس کسی کی فالتو ضروری غیر ضروری بات سننے کا وقت نا تھا 
بچوں کی گفتگو ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا جیسی باتیں میں افورڈ نہیں کر سکتا تھا 
مجھے بس احساس تھا تو اپنی نوکری،  اپنے کاروبار اور اپنی کمٹمنٹس کا 
اپنی زمہ داریاں پوری کرنا ہی میرا اولین مقصد تھا 
بہتی ندیاں،  برستی بارش، چلتی ہوائیں چمکتے ستارے میرے نزدیک صرف انسانوں کی دل پشوری  کرنے واسطے تخلیق کیے گئے تھے 
میں شخصی آزادیوں پر گھنٹوں بھاشن دے سکتا تھا 
میرے نزدیک آئین و قانون وہی تھا جس میں صرف میرے حقوق کا تحفظ ہو 
میں خود کو اس کائنات کی سب سے طاقتور اور زہین مخلوق سمجھتا تھا 
میں یہ سوچ کر دل ہی دل میں خوش ہوتا تھا اگر کسی اور سیارے میں کوئی مخلوق ہوئی بھی تو وہ میری زہانت کا مقابلہ کیسے کرے گی

میری عبادات کا حال بھی کچھ مختلف نا تھا
نماز پنجگانہ کو میں نے کبھی تین وقت کبھی چار وقت اور کبھی محض جمعہ پڑھنے تک محدود کردیا تھا

لیکن پھر حالات نے یکدم پلٹا کھایا،  ایک ملک سے ان دیکھی موت کی وبا پھوٹی 
پہلے میں نے اور میرے جیسے متعدد زمیں واسیوں نے خوب ٹھٹھے لگائے 
جوکس شئیر کیے
ہنسی مذاق کیے 
لیکن رفتہ رفتہ یہ ان دیکھی وبا کرہ ارض پر پھیلتی چلی گئی 
ترقی یافتہ مہذب ممالک اس کے سامنے بے بس دکھائی دیے،  اتنے بے بس جتنے کبھی فلسطین،  کشمیر اور روہینگیا میں بسنےوالے لوگ تھے 


آج صورتحال یہ ہے کہ اللہ تعالی ایک نماز کے بدلے 27 نمازوں والا پیکج واپس لے کر تمام روئے زمین کے مسلمانوں کی آؤٹ گوئنگ کالز تا حکم ثانی بند کردی ہیں 
مساجد میں 5 کے بجائے 6 وقت آزانیں دی جا رہی ہیں لیکن مسجد میں داخلے کی اجازت ایک وقت بھی نہیں مل رہی 
روئے زمین پر بسنے والے 8 ارب انسان ویکسین کے چند قطروں کے لئے ترس رہے ہیں 
لیکن آج کائنات کا خالق نہیں مان رہا


No comments:

Post a Comment