صورتحال بہت کشیدہ تھی، سول و ملٹری بیوروکریسی سخت شش و پنج میں تھی، عام عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا تھا، دشمن کسی بھی لمحے کوئی ناپاک حرکت کر کے ملک میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر سکتا تھا
یہ ایک وسیع و عریض میٹنگ روم تھا جہاں ملک کے سبھی اداروں کے سربراہان اور نمائندگان سر جوڑے بیٹھے تھے، سبھی اعلیٰ شخصیات کے چہروں پر سنجیدگی اور اور تشویش کے اثرات روز روشن کی طرح عیاں تھے شام کے ساڑھے چار بج رہے تھے سخت سردی کا موسم تھا ماہ دسمبر اپنے اختتام کی جانب رواں دواں تھا لیکن شرکا کی فراخ پیشانی پر پسینے کے قطرے صاف دیکھے جا سکتے تھے
انہیں سب شخصیات میں ایک باوقار اور وجہیہ شخصیت ایسی بھی تھی جو بالکل اطمینان سے بیٹھی ہوئی تھی جن کے چہرے پر کسی بھی قسم کی کوئی تشویش نہیں تھی یہ تھے ملک کے چیف ایگزیکٹو تھے جن کی باڈی لینگویج میں بلا کا اعتماد جھلک رہا تھا
کیا ہم یہ جنگ جیت جائیں گے؟
وزیر دفاع نے سوال داغا
سب نے اپنی اپنی دانست کے مطابق جواب حاضرین کے سامنے رکھا
سب سے آخر میں چیف ایگزیکٹو گویا ہوئے
مسٹر خٹک کیا ہمارے ملک کی لیٹرینیں صاف ہیں؟
یہ جواب گویا تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا
سبھی شرکا فرط مسرت سے جھومنے لگے سب کے ستے ہوئے چہرے کھل اٹھے
سبھی نئے ملک میں ہنسی خوشی رہنے لگے
No comments:
Post a Comment