ایم آئی آر سی اور ایم ایس این مسنجر سے شروع ہونے والا ہمارا سوشل میڈیائی سفر ٹویٹر پر پہنچنے کے بعد اس وقت بام عروج پر ہے شروع شروع میں تو ہم ٹویٹر پر ٹامک ٹوئیاں ہی مارتے رہے مگر آہستہ آہستہ ہم پر اسرار و رموز کھلتے گئے پھر کچھ دوستوں نے ہمیں فالو بھی کرنا شروع کر دیا جن میں چند خواتین بھی تھیں گو کہ ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر تھی مگر ہمارے لئےیہ بھی بہت تھا ہماری ٹویٹری دکانداری اس وقت چمکی جب طاہر القادری اچانک ملکی سیاست میں آ دھمکے ان سیاست نہیں ریاست بچاؤ والے نعرے پر کی گئی ہماری ٹویٹس نے ریکاڈ توڑ بزنس کیا اور ہمارے فالورز بڑھتے ہی چلے گئے
This comment has been removed by the author.
ReplyDelete