پانامہ کا ہنگامہ اس وقت اپنے نکتہ عروج پر ہے، گو کہ تحریک انصاف کو اپنے پیش کردہ کمزور ثبوتوں اور ناکافی شواہد کی بنا پر معزز جج صاحبان کے سخت ترین ریمارکس کا نہ صرف سامنا کرنا پڑا بلکہ شدید خفت بھی اٹھانی پڑی لیکن اس کو کسی فریق کا پلڑا بھاری ہونے سے فی الحال تعبیر نہیں کیاسکتا ..یہ ملکی تاریخ کا واحد کیس ہے جس میں قانون کے طالبعلموں کے سیکھنے کے سوائے لطیفوں کے اورکچھ بھی نہیں.. حامد خان کا اس کیس سے الگ ہو جانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو کہ تحریک انصاف کے لئے شدید دھچکا ہے ، ایک ماہر قانون دان جو کہ پارٹی کا فعال رکن بھی ہو اس کا کیس چھوڑ دینا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے بہر حال یہ تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے ،
عمران خان کی نیت پر شبہ نہیں کیا جا سکتا لیکن اہم سیاسی امور پر ان کا غیر سنجیدہ رویہ ان کی سیاسی بصیرت اور فہم و فراست پر گہرے سوالیہ نشان کا باعث ضرور بن رہا ہے، پہلے اسلام آباد لاک ڈاؤن کی کال دینا پھر تین چار دن تک پورے ملک کو ہیجان میں مبتلا کرنے کے بعد اچانک پیچھے ہٹ جانا ان کی جماعت پر لگی یوٹرن کی چھاپ کو مزید گہرا کرنے کا سبب بن چکا ہے
پانامہ کیس میں روا رکھے گئے ان کے غیر سنجیدہ رویے نے جہاں تحریک انصاف کو کمزور کیا وہاں پیپلز پارٹی کے لئے تقویت کا باعث بھی بنتا بھی نظر آ رہا ہے، جو جماعت 2013 کے انتخابات میں انتہائی خراب کارکردگی کے بعد شدید دباؤ میں نظر آ رہی تھی اب نہ صرف دوبارہ ابھر رہی بلکہ کرپشن کے خلاف بھی خود کو ستی ساوتری ثابت کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہے جس کی وجہ اس پارٹی کے اہم لیڈرز پر کرپشن کے حوالے سے دباؤ کا ایک دم ہٹ جانا ہے، پی پی پی کے رہنما اب ہر ٹاک شو میں اپنی ماہرانہ رائے دیتے نظر آتے ہیں
خان صاحب کو چاہیے بھلے کیس ہار جائیں لیکن کسی بھی پیپلز پارٹی کے وکیل کو ہائر کرنے سے گریز کریں، کیونکہ ایک کرپشن کی چیمپئین ایسی پارٹی کو ساتھ ملا کر جس کے دور میں حاجیوں تک کو بخشا نہیں گیا کرپشن کے خلاف کیس لڑنا قوم کے ساتھ پانامہ کیس ہار جانے سے بڑا مذاق ہو گا کرپشن کے خلاف خان صاحب کا موقف عوام تک پہنچ چکا ہے، اب کوئی بھی حکمران کوئی بھی بے نامی جائیداد کسی بھی غیر ملک میں بنانے سے قبل سو مرتبہ سوچے گا، یہی خان صاحب اور ان کی جماعت کی کامیابی ہے رہی عوام تو ان کا حافظہ بہت کمزور ہے - پانامہ کیس کی سیاہی بھی ابھی خشک نہیں ہوگی کوئی نیا ایشو ( جو کہ ایشو ہوگا بھی کہ نہیں ) سر اٹھا لے گا اور سادہ لوح عوام ہاتھ دھو کر اس کے پیچھے پڑ جائے گی
خان صاحب اگر اپنا ووٹ بنک بچانا چاہتے ہیں تو کے پی کے میں اپنی گورنس بہتر بنائیں اور لا یعنی قسم کے بیانات اور خوامخواہ کی کانڑورسیز میں الجھنے سے گریز کریں یہی پاکستان اور ان کے اپنے حق میں نے بہتر ہو گا کیونکہ 2018 کے انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر لڑے جائیں گے
Friday, 18 November 2016
کیا عمران خان کے پاس آخری موقع ہے ؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment