حالات بہت ہی نازک چل رہے ہیں نا دن کو چین ہے اور نا ہی رات کو چین ہے اور نا ہی ان دنوں یونس فین میسر ہے
بھائی شہباز بھی اکھڑے اکھڑے سے دکھتے ہیں، منہ سے بھلے کچھ نہیں کہتے اور سمائل پاس کرتے رہتے ہیں لیکن ان کی آنکھوں میں ایک ہی سوال ہوتا ہے ، بھائی جی باروں بار تنخواں پھڑدے رے او تے مینوں دسیا وی نئیں ، حد ہو گئی تواڈے والی وی
اب میں کیا بتاتا چار بچے ہیں میرے ایک تنخواہ پر گزارہ کہاں ہوتا ہے ، حسن بیچارہ علیحدہ کسی کونے میں منہ پر تکیہ رکھ کر روتا رہتا ہے، خدا جانے کس منحوس چیمے کی نظر لگ گئی ہمارے ہنستے بستے خاندان کو
اب تو نوبت یہ آن پہنچی ہے کہ باہر بیل بھی بجتی ہے تو کلیجہ منہ کو آ جاتا ہے، کانوں سے دھویں نکلنے لگتے ہیں ، جب تک چار پانچ گلاس لسی بمعہ مکھن کے پیڑے کے نہ پی لوں سکون ہی نہیں ملتا - رات کو خواب میں بھی کالے کوٹوں والے آ کر ڈراتے ہیں
ابھی کل ہی کی بات ہے رات کا کھانا جو کہ دو کلو چھوٹے گوشت اور بارہ عدد تل والے کلچوں پر مشتمل تھا کھا کر سونے کے لئے لیٹا ہی تھا آنے والے حالات کا سوچ اس زور سے تراہ نکلا( جی ہاں تراہ ہی تھا )کہ کلثوم بیچاری باورچی خانے سے بھاگتی آئی وہ تو بھلا ہو اسکا کے مجھے دو پلیٹ نہاری اور چھے عدد مزید کلچے دیے تو میرے حواس کچھ بہتر ہوئے، اللہ کسی دشمن کو بھی ایسے حالات سے محفوظ رکھے، حسین منہ سے کچھ کہتا تو نہیں پر اپنے موبائل پر " ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا " والی رنگ ٹون لگا کر گھوم رہا ہے مجھے نا چاہتے ہوئے بھی شرمندہ ہونے کی ایکٹنگ کرنی پڑتی ہے ، خیر کوئی بات نہیں وقت ایک سا نہیں رہتا جنہوں نے میرے سری پائے اور نہاری کے ڈونگے کا حساب مانگا ہے بہت جلد انہیں اپنے برگروں اور پیزوں کا حساب بھی دینا پڑے گا ، مجھے تو اپنی حیثیت اس Q Mobile کہ سی محسوس ہو رہی ہے جو بہت سارے نئے ماڈلز کے آئی فونز میں پھنس گیا ہو، کیا غضب کے اشتہارات بناتے ہیں Q Mobile والے کچھ دیر تو میں پانامہ شنامہ بھول ہی جاتا ہوں پھر کلثوم آ کر آنکھیں دکھاتی ہے تو کچھ ہوش آتا ہے
No comments:
Post a Comment