خبر اے تحیر عشق سن
نہ جنوں رہا نہ پری رہی
سب کچھ کتنا شانت چل رہا تھا، اپنی وزارت کو لیکر میں چند نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بالکل قریب تھا ، دو تین ملکوں سے کرسیاں گننے کے لئے جدید ٹیکنالوجی درآمد کرنے کے حوالے سے بات چیت قریبا آخری مراحل میں تھی، پوری دنیا اور دونوں شریفوں سے نظر بچا کر آئی ایم ایف کی صدر نے کن سنی میں فنڈز فراہم کرنے کی حامی بھی بھر لی تھی، ملک میں دھرنوں کے حالیہ سیزن کے حوالے سے اپنی حکمت عملی طے کرتے ہوئے عمر شریف کے چند پرانے شوز اور مشہور فلم بٹ تے بھٹی کے ڈی وی ڈیز بھی خرید لی تھیں ... تاکہ بوقت ضرورت خان صاحب پر ٹھنڈی جگتیں مار کر عوام کی توجہ ان فسادیوں سے ہٹائی جا سکے - لیکن کہتے ہیں نہ آدمی کا اور خدا کا ارادہ ایک نہیں ہوتا، سی پیک کے حوالے سے مخالفین پر دھاک بٹھانے کے لئے میں نے کیا کیا جگتیں نہیں سوچیں تھی لیکن پنڈی والوں کو کچھ اور ہی منظور تھا ، خدا پوچھے گا اس سرل المیڈے سے بندہ کبھی کس حالت میں ہوتا ہے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے واش روم کا باہر سے ہی دروازہ بجا کر مجھ سے پوچھا، استاد جی کڑاکے کڈ دیاں؟ ابھی میں کچھ بولنے ہی لگا تھا کمبخت میری خاموشی کو اقرار سمجھ کر بھاگ کھڑا ہوا، میں نے سوچا منڈا کھنڈا ہے کسی بھارتی فلم پر کوئی مصالحے دار سٹوری چھاپے گا تو اتنے تلخ سیاسی موسم میں کوئی منورنجن کا بندوبست ہو جائے گا لیکن مجھے کیا پتہ تھا کے میری روزی روٹی پر ہی لات کڈ مارے گا، سٹوری پڑھی تو میرے تو ہاتھوں پیروں کے طوطے اڑ گئے رات آنے والا ایک ڈرواؤنا خواب یاد آ گیا جس میں ایک شخص اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں سیاہ بوٹ پہنے مجھے کہہ رہا تھا بھاگ پیجے بھاگ ، فورا حضرت صاحب کی خدمت میں پہنچا سارا ماجرا بیان کیا وہ انتہائی شفقت سے پیش آئے چند وظائف بتائے اور کالا بکرا صدقہ کرنے کی تلقین کی اور فرمایا میں صرف انسانیت کی خدمت کرتا ہوں روپے پیسے کا مجھے کوئی لالچ نہ تھا نہ ہے - میں سمجھ گیا اب حضرت صاحب کی خدمت کا ٹائم آ گیا ہے فوری طرف پر سیکرٹ فنڈ والے اکاؤنٹ سے ایک چیک کاٹا اور ان کی واسکٹ کے جیب میں ڈال دیا کیونکہ وہ ایسی نجس چیزوں کو ہاتھ نہیں لگاتے، حضرت صاحب نے نعرہ مستانہ بلند کیا اور میرے کان میں بولے جا بچہ جا تیرا کوئی بال بھی بیکا نہیں کر سکتا، وہاں سے تسلی و تشفی ہونے کے بعد گھر پہنچا بتائے گئے سارے وظائف " منہ ول آبپارے شریف " کی نیت کر کے ایک ہی سانس میں پڑھ ڈالے اورلئے دل ہی دل میں سوچ لیا کہ اب اگر سزا بھی ملی تو انتہائی ناپسندیدگی کی ہی ملے گی چلو کوڑا گھونٹ بھر ہی لوں گا .....پر کتھوں؟ برق گرتی ہے تو بیچارے سیاہ ستدانون پر

ٹی وی لگایا تو ایک اینکر اپنے مخصوص انداز میں میٹنگ کی خبر دے رہا تھا میں نے فورا مصلح بچھایا اور ہاتھ دعا کے اٹھا دیے ، لیکن بہت دیر ہو چکی تھی

No comments:
Post a Comment