بہن بھائیوں میں گو کہ ان کا نمبر چوتھا تھا لیکن گھر میں ان کو ایک بزرگ کی سی حیثیت حاصل تھی - ڈور بیل بج رہی ہو یا فون کی گھنٹی ان پر کسی قسم کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا تھا، گھر میں کوئی مہمان آ جائے یا گھر والوں نے کہیں جانا ہو،بھائی شعیب صاحب، کوئی وی کم ہووے مینوں نئیں دسنا.... کی عملی تصویر بنے ہوئے ہوتے ہیں.سوشلائزنگ کرنے کا تو بھائی صاحب کو بچپن سے ہی شوق ہے ایم ایس سین میسنجر پر بھی انہوں نے کوئی ڈیڑھ سو کے قریب مستورات کو ایڈ کر رکھا تھا. پھر اللہ کے فضل و کرم سے فیس بک کا دور آگیا …موصوف مستورات کو ثواب سمجھ کر Friend requests بھیجا کرتے تھے, اب تو یہ عالم ہے کہ سوائے واش روم جانے کے انھوں نے اپنی ہر سٹوری snap chat پر عوام کی سہولت کے لئے مہیا کر رکھی ہے ، بھائی صاحب میں ایک خوبی اور بھی پائی جاتی تھی اپنی بات کو حرف آخر سمجھنے میں موصوف خاص ید طولیٰ رکھتے ہیں اپنی عزت اپنے ہاتھ ہوتی ہے ان کا مخصوص محاورہ ہے جسے وہ کسی بھی قسم کی بحث میں لاجواب ہونے کے بعد بہت ہی شد و مد سے بولتے نظر آتےہیں
Hahahahahahahahahahah
ReplyDelete