صبح صبح بیڈ ٹی کے ساتھ تین عدد کلچے کھانے کے بعد جب آنکھیں کھلیں تو نظر سیدھی موبائل پر جا پڑی ، جس پر مختلف قسم کی روشنیاں جل بجھ رہی تھیں - شہباز صاحب خدا جانے کون سے بازار سے ہول سیل ریٹ پر چھ عدد ٹچ اسکرین موبائل خرید لائے تھے جس میں سے ایک مجھے تھما دیا، میں نے کہا بھی مجھے اس کی ککھ سمجھ نہیں لگتی ابھی کل ہی کی بات ہے کسی شوقین بچے نے رنگ ٹون کی جگہ پر نصیبو لال صاحبہ کا گانا " دودھ مکھناں دی پلی " سیٹ کر دیا ابھی میں انجوائے کرنے کا سوچ ہی رہا تھا کہ کلثوم صاحبہ آگئیں اور مجھے بڑی عجیب سی فیلنگ ہوئی ، لیکن وہ بضد رہے اور بولے بھائی صاحب آپ نے کون سی لوگوں کو کینڈی کرش کی درخواستیں بھیجنی ہوتی ہیں اس کو 3310 ہی سمجھیں، شہباز بھائی بھی جگت لگانے سے باز نہیں آتے، بہرحال اسکرین پر سجے کھبے انگلیاں پھیرنے کے بعد میسج کھل ہی گیا جو طلال چوہدری صاحب کا تھا، کسی بھی چینل پر طبیعت صاف کروانے کے بعد (جو کہ اپنے تئیں ان کا کارنامہ ہوتا ہے) وہ مجھے ضرور میسج کرتے ہیں لکھا کہ میاں ساب فکر نہ کریں ہم ہیں نہ آپ کا دفاع کرنے ....میں نے دل ہی دل میں کہا کہ جس طرح کا دفاع آپ اور عابد شیر علی کرتے ہو جلد ہی مجھے ہدوانوں کیریڑھی لگانی پڑ جائے گی، بہرحال ایک سمائلی والی ایموجی بنا کر میں نے ریپلائی کردیا - اگلا میسج پتر حسین کا تھا ولائیت سے، بڑا ہی نیک بچہ ہے جیسا کہ جوید چوہدری نے آپ کو بتا رکھا ہے کہ ہر وقت وضو میں ہی رہتا ہے، لکھتا ہے ابا جی فوری طور پر وضو کے لئے دو لوٹے دو عددد سفید ٹوپیاں اور ایک چوڑی دار پاجامہ بھجوا دیں، میرا تو تراہ ہی نکل گیا کیونکہ میں پاجامہ کو پانامہ پڑھ گیا ، سنبھلنے پر اوکے کا جواب دے کرابھی بیٹھا ہی تھا کہ اسحاق صاحب کا میسج آ گیا، بیبے بندے ہیں ضربیں تقسیمیں کر کے مجھے اکانومی پر کچھ سمجھا رہے تھے میں نے اتنا ہی لکھا ڈار ساب اے تواڈے ہی کم نے تسی ہی جانڑو
☺😜😂😉😈 پچھلے چند دنوں کے بلاگری سیلاب میں اگر کوئی کام کا بلاگ پڑھنے کو ملا ہے تو یہ والا بلاگ ہے
ReplyDeleteبہت شکریہ شاہ جی
ReplyDeletevery nice Saeed.....
ReplyDelete