ہفتہ
آپ کی طبیعت بہت ہشاش بشاش ہوگی اور کیوں نہ ہو آپ کا اخلاقی وزیراعظم اعظم سے شروع ہونے والا سفر حقیقی وزیراعظم بننے کے قریب تھا، ناشتے وغیرہ سے فارغ ہونے کے بعد آپ الماری میں ٹنگی ہوئی شیروانی کا بطور خاص جائزہ لیں گے اور سب سے نظر بچا کر زیب تن کر کے اپنا تنقیدی نظروں سے تعریفی جائزہ بھی لیں گے، سیلفی لینے کا خیال یہ سوچ کر جھٹک دیں گے کہ لوگ کیا کہیں گےاتوار
آج کے دن آپ خود کو مزید تر و تازہ اور منزل کے ایک قدم مزید قریب محسوس کریں گے، گذشتہ روز کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف اپنی حلف اٹھانے کے بعد کی تقریر لکھیں گے بلکہ تھوڑی بہت ریہرسل بھی کریں گے - ایک دو سطریں زبانی یاد کرنے کی کوشش بھی کریں گہ لیکن جلد ہی آپ کو احساس ہوگا کہ " وہ ولولے کہاں وہ جوانی کدھر گئی "سوموار
آج آپ کی طبیعت کچھ بوجھل ہو گی، جس کی ایک وجہ تو پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ ہونگے جبکہ دوسری وجہ گذشتہ رات آپ کو آنے والا ایک ڈراؤنا خواب ہوگی جس میں آپ خراماں خراماں سیاہ رنگ کی اچکن پہنے اسمبلی میں داخل ہوتے ہی ہیں کہ آپ کی ملاقات خواجے سیالکوٹی سے ہو جاتی ہے جو کہ آپ کے استقبال کے لئے بمعہ اپنی مشہور زمانہ جگتوں کے وہاں موجود ہوتا ہے. اس دن بہتر یہی ہے کہ آپ اے ٹی ایمز میں سے کسی ایک مشین کو کال کریں اور کچھ فنڈز طلب کر کے نذر و نیاز اور صدقہ وغیرہ کر دیںمنگل
آج کے دن آپ کیفیت ملی جلی ہو گی یعنی ففٹی ففٹی، دوسرے لفظوں میں بقول انکل سرگم، آپ خود کو، آدھے گنجم آدھے بالمآدھے چٹم آدھے کالم
محسوس کر رہے ہونگے اسی کیفیت میں آپ ناشتے کے لئے تشریف لے جائیں گے ٹیبل پر ابھی بیٹھے ہی ہونگے کہ آپکی نظر سامنے پلیٹ میں پڑے ہوئے بند پر پڑے گی ایک دم آپ کے اندر جذبہ اسلام آباد بند پوری طرح جاگ اٹھے گا اور آپ خود کو توانا محسوس کریں گے ( وہ والا توانا نہیں جس کا ذکر مشاہد اللہ خان نے کیا تھا )فوری طور اپنے موبائل سے بند کی فوٹو لیں گے اور اس کو اپنے فون پر بطور وال پیپر سیٹ کر کے شہر کے دورے پر نکل جائیں گے، مختلف بیکریوں کا دورہ کرنے کے بعد آپ کو خاصا اطمینان ہوگا کہ عوام بند خریدنے میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے دل ہی دل میں آپ بند کو اپنی سیاسی جماعت کا آفیشل کھابہ قرار دینے کا فیصلہ کر لیں گے -
zbrdast
ReplyDeletezbrdast
ReplyDelete